ریاض،13جنوری/(آئی این ایس انڈیا)اسپین کے دستوری سربراہ شاہ فلپے ششم کل ہفتہ، 14 جنوری سے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ شروع کریں گے۔ وہ سعودی شاہ سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران اسپین کو توقع ہے کہ وہ اپنے تیار کردہ جنگی بحری جہاز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی ڈیل بھی طے کر لے گا۔ اِس مجوزہ ڈیل کی مالیت دو ارب امریکی ڈالر سے زائد ہو گی۔ ہسپانوی جنگی بحری جہاز بنانے والی کمپنی ناوانتیا کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اس معاملے پر انتہائی مثبت پیش رفت ہو چکی ہے۔ حالیہ برسوں میں اسپین کے اسلحے کی ایکسپورٹ میں پچپن فیصد اضافہ ہوا ہے۔